QR CodeQR Code

منورحسن کے بعد لیاقت بلوچ نے پاک فوج کے شہداء اور سویلین کی شہادت کو ہلاکت قرار دے دیا

7 Nov 2013 00:42

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے دیامر کی جامع مسجد چلاس میں تحفظ ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس ہزار سے زائد فوجی و سویلین کی ہلاکتوں کے بعد بھی امریکہ کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے اور وہ پاکستان کو مزید بدامنی و افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کالعدم تحریک طالبان کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے شہداء اور سویلین کو ہلاک قرار دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کی پریس ریلیز کے مطابق لیاقت بلوچ نے دیامر کی جامع مسجد چلاس میں تحفظ ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس ہزار سے زائد فوجی و سویلین کی ہلاکتوں کے بعد بھی امریکہ کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے اور وہ پاکستان کو مزید بدامنی و افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے کہ پاکستان امریکہ سے تعلقات پر یوٹرن لے اور قومی مسلمہ اصولوں پر مبنی داخلہ و خارجہ پالیسیاں مرتب دے اور حکمران قوم کو اعتماد میں لیں۔


خبر کا کوڈ: 318363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318363/منورحسن-کے-بعد-لیاقت-بلوچ-نے-پاک-فوج-شہداء-اور-سویلین-کی-شہادت-کو-ہلاکت-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org