0
Thursday 7 Nov 2013 08:23

پاکستان اور ایران تجارتی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، ممنون حسین

پاکستان اور ایران تجارتی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایرن کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت زیادہ قدر کرتا ہے، دو طرفہ روابط بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تجارتی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ صدر نے دونوں ممالک اور خطہ کے عوام کے مفاد میں خاص طور پر دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ایرانی سفیر نے ایرانی قیادت کی نیک خواہشات صدر مملکت تک پہنچائیں۔ صدر نے بھی اسی طرح کے خیرسگالی جذبات ظاہر کرتے ہوئے ایران کے نومنتخب صدر اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 318413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش