0
Thursday 22 Jul 2010 11:53

وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون اور ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے،پانی و بجلی اور پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزراء ان منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کے لئے جلد ایران کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ایرانی کمپنی جسے گوادر کے لئے 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا پہلے ہی ٹھیکہ دیا جا چکا ہے،وہ اس منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کرے گی۔
جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم  رضاگیلانی نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ اور ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبہ پر عملدرآمد کی رفتار کو تیزکرنے کیلئے بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء جلد ایران کادورہ کریں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایران سے گوادر کیلئے 100میگاواٹ بجلی کی درآمد کے منصوبہ کا ٹھیکہ جس ایرانی کمپنی کو دیا گیا ہے،وہ ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبہ پر عمل درآمد کرے گی۔وزیراعظم نے ان خیالات کااظہار ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری سے گفتگو کے دوران کیا۔ملاقات میں بجلی اور گیس منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 18ویں سیشن کا منتظر ہے،جو دو سے تین اگست تک اسلام آباد میں ہو گا،جس میں ایرانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ منوچہر متکی کریں گے۔وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسیع دائرے میں زیر بحث لایا جائے گا۔



خبر کا کوڈ : 31843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش