0
Thursday 22 Jul 2010 12:09

ہم نے اسامہ کو خود جہاد کی راہ دکھائی،عراق پر حملے سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا تھا،سابق سربراہ ایم آئی فائیو

ہم نے اسامہ کو خود جہاد کی راہ دکھائی،عراق پر حملے سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا تھا،سابق سربراہ ایم آئی فائیو
 لندن:اسلام ٹائمز-برطانیہ میں ایم آئی فائیو کی سابق سربراہ نے عراق جنگ سے متعلق ہونے والی انکوائری کے سامنے کہا ہے کہ عراق پر حملے کی وجہ سے برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا،اور ہم نے بن لادن کو جہاد کی راہ دکھائی۔انکوائری کے سامنے اپنے بیان میں بیرونس مینگھم بلر نے کہا کہ عراق کی جنگ نے اس انتہا پسندانہ نظریے کو اجاگر کر دیا،کہ مغرب اسلام کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لندن میں جولائی 2007ء کو ٹرینوں اور بس پر بم حملے ہوئے تو انہیں حیرت نہیں ہوئی۔
بیرونس مینگھم بلر کا کہنا تھا کہ عراق کے بارے میں ملنے والی خفیہ اطلاعات اتنی زیادہ کافی نہیں تھیں،کہ انہیں وجہ بنا کر عراق کے خلاف کارروائی کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ عراق جنگ سے ایک برس قبل انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو مشورہ دیا تھا کہ برطانیہ کو عراق سے بہت محدود سا خطرہ ہو سکتا ہے،اور یہ کہ ان کا خیال ٹھیک نکلا۔عراق جنگ کے بارے میں برطانیہ میں ہونے والی اس بڑی انکوائری میں عراق پر کارروائی سے پہلے جو کچھ ہوا،اس کے بارے میں گواہیاں دی جا رہی ہیں،اور ساتھ ساتھ اس جنگ کے نتائج پر بھی بات ہو رہی ہے۔مینگھم بلر نے تسلیم کیا کہ ایم آئی فائیو اندازہ نہیں کر سکی کہ 2004ء کے بعد برطانوی شہری کس حد تک دہشت گردی کی کارروائیوں میں شریک ہو جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی سابق سربراہ نے کہا ہے کہ عراق پر حملے کی وجہ سے برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا۔عراق جنگ سے متعلق ہونے والی انکوائری کے سامنے اپنے بیان میں بیرنس مینگھم بُلر نے کہا کہ جب لندن میں جولائی سنہ دو ہزار سات کو ٹرینوں اور بس پر بم حملے ہوئے تو انھیں"حیرت"نہیں ہوئی۔
بیرنس مینگھم بلر کا کہنا تھا کہ عراق کے بارے میں ملنے والی خفیہ اطلاعات"اتنی زیادہ کافی"نہیں تھیں کہ اسے وجہ بنا کر عراق کے خلاف کارروائی کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ سنہ دو ہزار تین میں عراق جنگ میں برطانوی شمولیت نے بلا شک و شبہہ دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا۔
خبر کا کوڈ : 31849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش