QR CodeQR Code

امریکہ جتنی مرضی بدمعاشی کر لے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے، مولانا اجمل قادری

7 Nov 2013 14:39

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام (س)کے مرکزی رہنما کا ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم میں نوازشریف آصف علی زرداری کو اپنے سے لاکھ کمتر سمجھیں لیکن امریکی صدر کے سامنے پرچی پڑھنے کا گناہ زرداری نے نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات حکومت کا پہلا اور آخری حربہ ہے اور یہ ہر صورت کامیاب ہونگے خواہ امریکہ کتنی ہی بدمعاشی کرے انشااللہ مذاکرات یقینا نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔ طالبان کل بھی ریاست کی ضرورت تھے اور امریکی انخلا کے بعد ریاست کی ضرورت ہونگے آج پاکستان کی معاشی حالت کی خرابی کی بڑی وجہ حکومت کی ناقص حکمت عملی ہے ڈرون حملہ بیت اللہ محسود پر ہی نہیں ہوا تھا بلکہ حکیم اللہ محسود نے بھی زندگی سے ہاتھ دھوئے پاکستان کے سیاستدانوں کی عزت اور اعتماد کرچی کرچی ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے بیت اللہ محسود کی شہادت کے بعد یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کے شہریوں کی عزت و تحفظ کے نظام کو باوقار بنانے کی ضرورت ہے حکیم اللہ محسود سے مذاکرات سے پہلے ان کی ہیڈ منی (سر کی قیمت) ختم کرا دیتے تو یہ حکومت کی طرف سے اچھا اقدام ہوتا حکومت کی جانب سے مذاکرات کے انعقاد کیلئے جس خفیہ انعقاد کی ضرورت تھی حکومت نے اس انداز کو نہیں اپنایا۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں نوازشریف آصف علی زرداری کو اپنے سے لاکھ کمتر سمجھیں لیکن امریکی صدر کے سامنے پرچی پڑھنے کا گناہ زرداری نے نہیں کیا۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی (س) وزیراعظم سے توقع کرتی ہے کہ بہت جلد حکیم اللہ محسود کے بعد نئی اے پی سی بلائیں گے اور تمام سیاسی دینی سماجی رہنمائوں کو اعتماد میں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نائب وزیراعظم کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی بجائے اگر تندہی سے وزیراعلی کا کردار ادا کریں تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ چوہدری نثار کی حکیم اللہ محسود کی وفات پر ضرورت سے زیادہ جذباتی ردعمل حکومت پاکستان کے وقار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ہماری خود مختاری پر حملہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 318540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318540/امریکہ-جتنی-مرضی-بدمعاشی-کر-لے-طالبان-سے-مذاکرات-کامیاب-ہونگے-مولانا-اجمل-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org