QR CodeQR Code

پاک ایران گیس منصوبے کو تاخیر کا شکار کرکے امریکی احکامات کی اطاعت کی جارہی، ابوالخیر زبیر

7 Nov 2013 14:42

اسلام ٹائمز: صدر ملی یکجہتی کونسل کا اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اہم منصوبہ جو ہماری ہماری معیشت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سستا منصوبہ ہے اور ہر لحاظ سے پاکستان کے لئے مفید ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ حکومت کے کئی اقدامات ایسے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت پوری طرح امریکی غلامی میں ہے اور ہمارے حکمران امریکہ کے حکم کی تابعداری و فرمانبرداری کر رہے ہیں۔ اور اپنے ملک کے مفادات کو قربان کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں جس طرح حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے احکامات مانے اور مہنگائی کا طوفان اٹھا دیا ہے۔ ٹیکس میں اضافہ کر دیا، قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں عوام کا کوئی احساس و خیال نہیں ہے۔  اسی طرح کل کا فیصلہ جس میں مشرف کو رہا کر دیا گیا۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ جو یہ کہتے تھے کہ مشرف پاکستان کا غدار ہے، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے یہ سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ یہ سب امریکہ کے تابع اور غلام ہیں۔ ڈاکٹر شکیل کو بھی یہ لوگ رہا کرکے گارڈ آف آنر کے ساتھ باعزت رخصت کریں گے۔ مگر افسوس عافیہ صدیقی کے لئے یہ لوگ دو لفظ تک بول سکے۔ یہ مکمل طور پر امریکی غلام ہیں، جس وجہ سے ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو ختم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایران اپنے حصے کی پائپ لائن خطیر رقم لگا کر مکمل کر چکا ہے۔ لیکن انہوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ قصداً اس منصوبے کو تاخیر کا شکار کر رہے ہیں۔ اور امریکی احکامات کی اطاعت کرکے ایک اہم منصوبہ جو ہماری ہماری معیشت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سستا منصوبہ ہے اور ہر لحاظ سے پاکستان کے لئے مفید ہے۔ اس میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 318541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318541/پاک-ایران-گیس-منصوبے-کو-تاخیر-کا-شکار-کرکے-امریکی-احکامات-کی-اطاعت-جارہی-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org