QR CodeQR Code

جاوید ہاشمی نے صدر ملی یکجہتی کونسل کو اپنے بیان سے متعلق وضاحت پیش کر دی

7 Nov 2013 19:45

اسلام ٹائمز: اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میرے نزدیک حضور سرور دوجہاں (ص) کی توہین کرنے والے کی سزا صرف اور صرف قتل ہے اس پر میرا ایمان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو ان کے خط کے جواب میں ٹیلیفون کر کے پارلیمنٹ میں توہین رسالت قانون کے متعلق دئیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک حضور سرور دوجہاں (ص) کی توہین کرنے والے کی سزا صرف اور صرف قتل ہے اس پر میرا ایمان ہے البتہ بعض لوگ اس قانون کو غلط استعمال کر کے اس کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کا ضرور تدارک ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میری تمام آرزوں اور امیدوں کا مرکز حضور اکرم (ص) کی ذات گرامی ہے میرا تویہ عقیدہ ہے کہ حج یا عمرہ پر جاوں تو پہلے روضہ رسول (ص) پر حاضری دوں اور پھر حضور (ص) کا وسیلہ لیکر خانہ کعبہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری دوں تاکہ اس کے خاص لطف و کرم کا مستحق بن سکوں انہوں نے کہا کہ اپنے اس بیان کے بارے میں پارلیمنٹ کے فلور پر بھی میں اسکی وضاحت کرچکا ہوں۔ 
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ آپکی وضاحت اور آپ کے جذبات سے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کر دوں گا مجھے یقین ہے کہ آپ کی اس وضاحت سے وہ ضرور مطمئن ہو جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 318603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318603/جاوید-ہاشمی-نے-صدر-ملی-یکجہتی-کونسل-کو-اپنے-بیان-سے-متعلق-وضاحت-پیش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org