0
Thursday 7 Nov 2013 20:36

محرم صبر، ہمت، شجاعت اور دشمن کے مقابلے کا درس دیتا ہے، اطہر عمران طاہر

محرم صبر، ہمت، شجاعت اور دشمن کے مقابلے کا درس دیتا ہے، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امامیہ اسکاؤٹس کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ ہمارے نئے سال کی ابتداء جس مقدس مہینے سے ہوتی ہے اُس میں قتل و قتال جائز نہیں۔ اطہر عمران کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، ہمت، حوصلہ، شجاعت اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں یزید کے سامنے برسر پیکار ہو کر رہتی دنیا تک حق و باطل کی لکیر کھینچ دی ہے کہ جب بھی کوئی فاسق و فاجر، ظالم، قاتل اور اسلام کو مسخ کرنے کی کوشش کرے اُس کے سامنے امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ اور اپنی جان، مال اور اہل و عیال کی قربانی دے دو اسی میں انسانیت کی اصل بقاء ہے۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسکاؤٹس کی ذمہ داری اس محرم میں بہت زیادہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ آئی ایس او پاکستان کے امامیہ اسکاؤٹس پورے پاکستان میں مجالس اور جلوس ہائے عزا کی بھرپور سکیورٹی کریں اور دشمن کو موقع نہ دیں کہ وہ کسی بھی ناپاک سازش میں کامیاب ہو سکے۔ دریں اثنا مرکزی صدر کو پورے پاکستان میں امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے بنائے گئے سکیورٹی پلان کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کو مرکزی صدر نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس اس سے بھی زیادہ اپنی صلاحیت کو قوم اور ملک کیلئے وقف کریں۔
خبر کا کوڈ : 318656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش