QR CodeQR Code

گلگت، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی ایس یو سی سیکرٹریٹ آمد

7 Nov 2013 20:25

اسلام ٹائمز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق لیاقت بلوچ نے ایک وفد کے ہمراہ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور علامہ شیخ مرزا علی اور صوبائی وزیر دیدار علی سے خصوصی ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں علامہ شیخ مرزا علی ڈویژنل صدر گلگت اور صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی نے لیاقت بلوچ کے ہمراہ آنے والے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ امور اور قومی و سیاسی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت کے حوالے سے بھی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 318666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318666/گلگت-جماعت-اسلامی-کے-مرکزی-سیکرٹری-جنرل-لیاقت-بلوچ-کی-ایس-یو-سی-سیکرٹریٹ-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org