0
Thursday 7 Nov 2013 22:01

الیکشن کمیشن نے حکومتی معذرت مسترد کردی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا تحریری حکم

الیکشن کمیشن نے حکومتی معذرت مسترد کردی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا تحریری حکم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے حکومتی معذرت مسترد کرتے ہوئے مقررہ وقت پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا تحریری حکم جاری کر دیا، سیاسی جماعتوں کے ساتھ کل ہونے والا مشاورتی اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ تحریری حکم قائم مقام چیف الیکشن کمشنر اور 3 ارکان کے دستخطوں سے جاری کیا گیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مقررہ مدت میں مطلوبہ بیلٹ پیپرز چھاپ کر دے، الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے انہیں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکامات جاری کر دیئے، حکم کے مطابق آرٹیکل 220 کے تحت کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر انکار نہیں کر سکتا۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر کے بییلٹ پیپرز کی چھپائی سے معذرت کر لی تھی۔ اسحاق ڈار کا مؤقف تھا کہ 3 ہفتے میں 41 کروڑ 70 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپنا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ خود حل کرے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن مطلوبہ رقم فرام کر دی جائے گی، تاہم حکومت بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 3 صوبوں میں انتخابی فہرستیں منجمد کر دی ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں کوئی بھی ووٹ تبدیل یا درج نہیں ہوسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کے التواء سسے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد جمعہ کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بلایا گیا مشاورتی اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 318683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش