0
Thursday 7 Nov 2013 22:29

لاہور میں ممکنہ شرپسندی کرنیوالے 50 افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی

لاہور میں ممکنہ شرپسندی کرنیوالے 50 افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے ممکنہ شرپسندی کرنے والے 50 شرپسند عناصر کی نشاندہی کے بعد انکی مانیٹرنگ اور انکی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے، اس کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے ممکنہ شرپسندی کرنے والے شرپسند عناصر کی خفیہ نگرانی کیلئے ڈویژنل ایس پیز کو ٹاسک دے دیا ہے جس پر لاہور پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر شرپسند عناصر کی فہرست مرتب دیتے ہوئے انکی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے اور مذکورہ پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان شرپسند عناصر پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے اور انکی کسی بھی نقل و حرکت کے بارے میں فوری طور پر افسران کو آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تیار کردہ شرپسند عناصر کی فہرست کے مطابق قاری مظہر رضوی(بھاٹی گیٹ) زاہد حسین کاکے(کوچہ فقیرخانہ ) محمد اسلم ( اسلام پورہ) محمد طارق( اسلام پورہ) صغیر رضا (چوہان روڈ) اعجاز احمد ججی ( ابدالی چوک) زاہد محمود( پانڈو سٹریٹ )طارق سلیم ( اسلام پورہ) ناظم(عمر روڈ) رضوان گڈو( ملت پارک) نعیم ( اسلام پورہ) افضل کاکو( سنت نگر) مولانا آغا ملک آتش نجفی(اندرون گامے شاہ) محمد شریف الدین قذافی( شاہدرہ ٹاؤن) مولانا حافظ قاسم( شاہدرہ) عرفان معاویہ(صدر کینٹ) شاہد حسین نقوی( گجر پورہ) قاری شبیر حسین( گجر پورہ) ابرار حسین ببلوشاہ( لاہور کینٹ) قاری اعجاز ( فیصل ٹاؤن) ریاض سرور اعوان( برکی) پروین طفیل( اچھرہ) پروین زاہدہ کربلائی( قینچی امرسدھو) نواب طفیل ( رحمن پورہ) طاہرہ عباس( صدر کینٹ) عبدالحمید ( گڑھی شاہو) عبدالعزیز خان( گڑھی شاہو) محمد انورلندھی (گڑھی شاہو) ممتاز حسین بٹ ( گڑھی شاہو) لیاقت علی نگیانہ گڑھی شاہو) عاشق حسین (گڑھی شاہو) (احمد محسن گڑھی شاہو)سے امن کو خطرہ ہے۔

فہرست میں شامل دیگر افراد میں عباس چن شاہ ( گڑھی شاہو) شہزاد مغل ( ساندہ) قاری امین( ساندہ)سید قمر رضانقوی ( ساندہ) محمد رفیق ، علی رضا شاہ ( گلشن رحمن پورہ) مولانا شیر محمد ، قاری اشرف( وحدت کالونی) مولانا احمد علی قصوری ( مسلم ٹاؤن) سید نذیر حسین( مانگا روڈ رائیونڈ) مفتی سعید احمد( ریلوے کالونی رائیونڈ) ملک بشیر راجپوت( گرین ٹاؤن) قاری غلام رسول( پنڈی سٹاپ کوٹ لکھپت)عباس علی مغل(گرین ٹاؤن)غضنفر علی شاہ(گرین ٹاؤن) خدیجۃ الحسن پنڈی (راجپوتاں)ندیم اشفاق ہنجروال شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شرپسندی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو دوسرے کے مسلک کے بارے میں تنقید نہیں کرنی چاہئے، شرپسند عناصر کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 318687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش