QR CodeQR Code

پشاور، محرم الحرام کا پہلا ماتمی جلوس اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر اختتام پزیر

8 Nov 2013 01:03

اسلام ٹائمز: بارش کے باوجود عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے جلوس کی منزل کی جانب بڑھتے رہے، مجلس عزاء کے بعد جلوس دن 2 بجے امام بارگاہ باوا فضل حسین یکہ توت سے برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں 2 محرم الحرام کو پہلا ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور امام عالی مقام (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا، بارش کے باوجود عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے جلوس کی منزل کی جانب بڑھتے رہے، مجلس عزاء کے بعد جلوس دن 2 بجے امام بارگاہ باوا فضل حسین یکہ توت سے برآمد ہوا، اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید مصطفیٰ شاہ محلہ خداداد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس فورس کے علاوہ امامیہ اسکاوٹس اور وحدت اسکاوٹس کے رضاکار بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 318743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318743/پشاور-محرم-الحرام-کا-پہلا-ماتمی-جلوس-اپنے-مقررہ-مقام-پر-پہنچ-کر-اختتام-پزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org