QR CodeQR Code

ملک بھر میں امامیہ اسکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی سنبھال لی

8 Nov 2013 18:17

اسلام ٹائمز:آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کمیل جعفری کا کہناتھا کہ ملک بھر میں اس وقت 10 ہزار سے زائد امامیہ اسکاؤٹس بیک وقت مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ایمرجنسی سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایاگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری نے کہا ہے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پنجاب بھر میں آئی ایس اوپاکستان کے امامیہ اسکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے کربلا گامے شاہ، امامیہ کالونی، شاہدرہ، شاہ جمال، گلبرگ اور دیگر امام بارگاہوں کے دورے بعد اسکاؤٹس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں کمیل جعفری نے امامیہ کالونی، شاہدرہ، گلبرگ، اچھرہ، کربلا گامے شاہ، شاہ جمال اور کینال ویو امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس کے کوارڈینیٹر توقیر عباس بھی موجودتھے۔ کمیل جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت دس ہزار سے زائد بیک وقت امامیہ اسکاؤٹس مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ایمرجنسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ صوبے بھر کی انتظامیہ کے ساتھ مربوط رہے گا جو کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری کارروائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 318971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318971/ملک-بھر-میں-امامیہ-اسکاؤٹس-نے-مجالس-اور-جلوسوں-کی-سکیورٹی-سنبھال-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org