0
Friday 8 Nov 2013 22:47

پشاور، جماعت اسلامی کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا، بندش کیلئے حکومت کو 20 نومبر تک کی مہلت

پشاور، جماعت اسلامی کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا، بندش کیلئے حکومت کو 20 نومبر تک کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 20 نومبرکے بعد نیٹو سپلائی بند نہ ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا سے نیٹو کنٹینرز کو گزرنے نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نے پشاور میں رنگ روڈ پر ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور جلسہ منعقد کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کے مطالبات درج تھے۔ جلسے سے جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے خطاب میں ڈرون حملوں میں بیگناہوں کی ہلاکت پر امریکہ اور وفاقی حکومت پر تنقید کی۔ مقررین نے وزیر اعظم نواز شریف کو ڈرون حملوں میں برابر کا شریک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی جنگ سے نکلنے کااعلان کرے۔ جلسے میں ایک قرارداد میں وفاقی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ اگر 20 نومبر تک کراچی میں نیٹو سپلائی نہ روکی گئی تو اس کے بعد خیبر پختونخوا میں نیٹو سپلائی کے کسی کنٹینر کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ جبکہ حکیم اللہ محسود کو ڈرون حملے میں مارنے سازش قرار دیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈرون طیاروں کو مار گرائے۔
خبر کا کوڈ : 319048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش