QR CodeQR Code

امریکہ سے نفرت کیوجہ سے کتے کو شہید کہا، مولانا فضل الرحمان

8 Nov 2013 23:17

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے لڑتے ہوئے مارے جانے والے سابق افغان صدر نجیب کے لوگ شہید نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے نفرت کی وجہ سے کتے کو شہید کہا۔ ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکر سلیم صافی سے انکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے لڑتے ہوئے مارے جانے والے سابق افغان صدر نجیب کے لوگ شہید نہیں۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملہ میں ہلاکت پر کہا تھا کہ اگر امریکہ کسی کتے کو بھی ہلاک کرتا ہے تو وہ اسے شہید ہی سمجھیں گے۔ مولانا کے اس بیان کے بعد مذہبی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی، اور جید علمائے کرام اور مفتیان نے مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سے یہ متنازعہ بیان واپس لینے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 319054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319054/امریکہ-سے-نفرت-کیوجہ-کتے-کو-شہید-کہا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org