QR CodeQR Code

اسوہ شبیری پر عمل کرنے سے حقیقی کامیابی ملتی ہے، اکرم طوفانی

9 Nov 2013 10:26

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی نے کہا ہے کہ محر م الحرام امت مسلمہ کیلئے نہایت ہی عظمت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینہ میں حضرت امام حسینؑ اور اہل بیت نے شہادتوں کی عظیم داستا ن رقم کی۔ محرم الحرام کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقا ت کو بھرپورکر دار ادا کر نا چا ہیے۔ پاکستان اسلا م کے نام پر حاصل کیاگیا ہے اس مہینہ کو صبر و ایثار کے جذبے تحت منانا چاہیے کیونکہ اسوہ شبیرؑی پر عمل پیرا ہو کر ہم حقیقی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، وطن عزیز موجودہ حالات میں کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہم سب کو حالات کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے اور پاکستان کو پرامن ملک بنانے کیلئے اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 319142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319142/اسوہ-شبیری-پر-عمل-کرنے-سے-حقیقی-کامیابی-ملتی-ہے-اکرم-طوفانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org