0
Saturday 9 Nov 2013 18:10

پشاور، سرچ آپریشن میں 100 سے زائد افراد گرفتار

پشاور، سرچ آپریشن میں 100 سے زائد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے آج ہفتہ 9 نومبر کو مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں جن میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ تھانہ فقیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد میں دو مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست مشتبہ افراد کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ پشاور شہر کو ستمبر کے مہینے میں صرف ایک ہفتے کے دوران 3 مرتبہ دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان بم دھماکوں میں ایک چرچ کے علاوہ کوگل بیلہ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کے بعد پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 319333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش