QR CodeQR Code

ظلم کے خلاف آوازاٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت، مولانا غلام رسول حامی

9 Nov 2013 20:53

اسلام ٹائمز: ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کاروان اسلامی کے سرپرست نے کہا کہ آلِ رسول کی شہادتوں اور قربانیوں کو اپنی عملی زندگیوں میں لاکر کفر کے ساتھ نفرت اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا کے جانثاروں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے خواجہ باغ بارہمولہ میں جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے سرپرست مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ واقعہ کربلا اپنے اندر لامثال پیغامات چھپائے رکھے ہوئے ہیں کیونکہ امام عالی مقام (ع) نے نہ تو اقتدار کی لڑائی لڑی اور نہ ہی باطل حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کیا، ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آلِ رسول اکرم (ص) کی شہادتوں اور قربانیوں کو اپنی عملی زندگیوں میں لاکر کفر کے ساتھ نفرت اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھانا وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کے مقصد شہادت و قربانی کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 319334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319334/ظلم-کے-خلاف-آوازاٹھانا-وقت-کی-اہم-ترین-ضرورت-مولانا-غلام-رسول-حامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org