0
Saturday 9 Nov 2013 18:53

سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حکیم اللہ محسود کو قاتل قراردینے کے فتوے کا خیرمقدم

سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حکیم اللہ محسود کو قاتل قراردینے کے فتوے کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے تیس مفتیانِ کرام کی طرف سے حکیم اللہ محسود کو قاتل اور مجرم قرار دینے کے شرعی اعلامیہ کا امن پسند طبقات اور عوامی حلقوں نے زبردست خیرمقدم کیا ہے اور ملک بھر میں شرعی اعلامیہ کی زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے جبکہ تیس اہلسنّت جماعتوں اور ملک بھر کے علماء و مشائخ نے سنی اتحاد کونسل کے شرعی اعلامیہ کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلیفون کر کے حق و صداقت کی جرأت مندانہ آواز اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ تائید کا اعلان کرنے والی تنظیموں میں مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، نظامِ مصطفی پارٹی، اتحاد المشائخ پاکستان، انجمن طلبائے اسلام، انجمن نوجوانانِ اسلام، تحفظِ ناموس رسالت محاذ، اسلامک ریسرچ کونسل، پاکستان فلاح پارٹی، مصطفائی تحریک، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن فدایانِ مصطفی، سپاہِ مصطفی، رشد الایمان فاؤنڈیشن، جماعت رضائے مصطفی، مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول، سنی تنظیم القراء، سنی علماء بورڈ، تحریک عوام اہلسنّت، تحریک فروغ اسلام، ادارۃ المصطفیٰ اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش