0
Saturday 9 Nov 2013 19:59

لاہور میں مجالس کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور میں مجالس کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے لاہور پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔ لاہور میں مختلف علاقوں میں سٹرکوں پر پولیس ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر ہر گزرنے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جب کہ مشکوک افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور کلیئرنس ملنے کے بعد ہی جانے دیا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار اور مجاہد فورس کے اہلکار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر گشت بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں اور پولیس افسروں کو کہا گیا ہے کہ جس تھانے کے علاقے میں کوئی واقعہ پیش آ گیا تو اس تھانے کا نہ صرف پورا عمل معطل کر دیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

دوسری جانب مجالس میں بھی پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں اور ہر عزادار کو تلاشی کے بعدہی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ مجالس کے بنانیان کی جانب سے بھی سکیورٹی کے انتظامات کے لئے رضاکاروں اور امامیہ سکاؤٹس کو تعینات کیا گیا ہے جو ہر آنے والے شہری کی مکمل تلاشی لیتے ہیں اور اس کے بعد ہی اسے امام بارگاہ میں داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ ہر مجلس میں تین درجاتی سکیورٹی حصار ہے جس کو عبور کر کے ہی عزادار مجلس میں شریک ہوتے ہیں۔ لاہور پولیس اور بانیان مجالس کی جانب سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر لاہور کے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 319372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش