0
Saturday 9 Nov 2013 20:39

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے سیمینار

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے سیمینار
اسلام ٹائمز۔ پروفیسر علی اصغر سلیمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صدی کے عظیم مفکر تھے ان کا پیغام بیداری، غلامی کا خاتمہ، دوسروں پر انحصار سے پرہیز، اپنی عزت نفس کی پامالی سے بچائو اور اپنے قوت ارادی پر بھروسے پر مبنی تھا۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اپنے اندرپائی جانیوالی جہالت، جمود، تقلید اور فکری پسماندگی کو دور کرنے کی دعوت دی اور علم، حرکت، تحقیق اور آزادانہ غوروفکر کو اختیار کرنے پر آمادہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''دارالسلام '' میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال مسلمانوں کو پھر سے اسی مقام بلند پر دیکھنا چاہتے تھے جس پر وہ ہزار سال تک فائز رہے۔ اس کا راستہ علامہ کے ہاں اللہ کی حاکمیت پر مبنی نظام کے قیام اور رسول اللہ ۖ کی ذات سے وابستگی اور اطاعت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال کا بطور خاص مخاطب نوجوانان اُمت ہیں۔ وہ نوجوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر آپ رسول اللہ ۖ کے ساتھ وفادار رہیں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت آپ کے ساتھ شامل حال رہے گی اور دنیا کی قوموں میں تمہیں باعزت مقام بھی حاصل ہوجائے گا۔ سیمینار سے ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، خواجہ عبیدالرحمن، ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر حفیظ انور، حافظ محمد اسلم، شہزادہ بابر مان، شیخ منظور الہی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ علامہ اقبال کی پوری زندگی میں عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کیلئے درس ہے جس پر عمل کئے بغیر اُمت مسلمہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 319385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش