0
Saturday 9 Nov 2013 20:35

ملتان، محرم الحرم میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین امن واک

ملتان، محرم الحرم میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین امن واک
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما ناظم حسین لابر کی رہائش گاہ سے دولت گیٹ چوک تک اتحاد بین المسلمین امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ بزم مہدوی، تنظیم لائسنسداران حضرت امام حسین علیہ السلام اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے ہونے والی امن واک میں پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرمختار احمد اعوان، تنظیم کاروان شمس کے بانی مخدوم سید طارق عباس شمسی، ملک نسیم عباس لابر، علامہ قاضی نادر حسین علوی، بابو نفیس احمد انصاری اور دیگر عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے رہنما موجودت ھے۔ شرکاء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قیام امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور رہنمائوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 319386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش