0
Sunday 10 Nov 2013 09:49

اسلام سیدالشہداء امام حسین (ع) کی قربانی کی وجہ سے زندہ و جاوید ہے، روبینہ قائم خانی

اسلام سیدالشہداء امام حسین (ع) کی قربانی کی وجہ سے زندہ و جاوید ہے، روبینہ قائم خانی

اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر ترقی نسواں، خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود روبینہ سعادت قائم خانی نے کہا ہے کہ ماہ محرم ہم سب کو راہ خدا میں ہر شہ کی قربانی دینے کے پختہ عزم کی دعوت فکر دیتا ہے۔ نواسہ رسول امام حسین (ع) اور ان کے رفقائے کار نے بارگاہ الہٰی میں ذبیح عظیم کا نذرانہ پیش کرکے ایسی روایت قائم کی جس کی دوسری کوئی نظیر نہیں اور جو اظہر من الشمس ہے۔ وہ اپنے دفتر میں عزاداری فاونڈیشن کے پانچ رکنی وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ روبینہ سعادت قائم خانی نے کہا کہ آج امت مسلمہ جس زبوں حالی کا شکار ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم فلسفہ قربانی امام حسین (ع) سے استفادہ نہیں کر رہے ہیں، اسلام اس بے نظیر قربانی کی وجہ سے زندہ و جاوید ہے۔ روبینہ سعادت قائم خانی نے وفد کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ قرآن و اہل بیت (ع) کے ساتھ مضبوطی سے منسلک رہنے میں دین پر چلنا آسان ہو جائے گا۔

روبینہ سعادت قائم خانی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور ہمارے نبی رحمة اللعالمین (ص) ہیں اور رحمة اللعالمین (ص) کا امتی کسی کیلئے بھی باعث زحمت نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی ادارے معاشرے کو جنونیت اور انتہاء پسندی کی دلدل سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں، حکومتی تعاون ان کے ساتھ ہوگا۔ عزاداری فاونڈیشن کے صدر سید یاسر عباس نقوی اور جنرل سیکرٹری سید ضیاء عباس جعفری نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ عزاداری فاونڈیشن کے قیام کا مقصد شیعہ سنی تفریق سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ کو فکر و فلسفہ قربانی امام حسین (ع) سے آگاہی دینا ہے۔ عزاداری امام حسین (ع) درحقیقت ذکر امام حسین (ع) کا فروغ ہے جو مسلمان جس انداز میں بھی یاد شہیدان کربلا (ع) منا رہا ہے وہ عزاداری امام حسین (ع) کر رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 319462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش