0
Sunday 10 Nov 2013 10:22

حسینیت اور یزیدیت دو کرداروں کا نام ہے، پیر عتیق الرحمن

حسینیت اور یزیدیت دو کرداروں کا نام ہے، پیر عتیق الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر ممبر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف حضرت علامہ پیر محمد عتیق الرحمن نے  کہا ہے کہ ہر اچھائی کا نام امام حسین علیہ السلام اور ہر برائی و باطل سوچ، نظریے و کردار کا نام یزید ہے۔ حسینیت اور یزیدیت دو کرداروں کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی جامع مسجد غوثیہ قادرآباد میں 25ویں عظیم الشان سیدالشہداء کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ پیر سید ظہور حسین شاہ بخاری نے کی۔ تقریب سے جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز صدیقی، مولانا زبیر نقشبندی، مولانا شوکت عارف قادری، مولانا ظریف ساقی، قاری محمد رفیق اور مولانا سید مختار گیلانی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں سابق وزیر حکومت و ممبر اسمبلی سردار امیر اکبر سمیت ضلعی آفیسران و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر عتیق الرحمان نے واقعہ کربلا اور نواسہ رسول (ص) و خاندان اہلبیت (ع) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ کربلا حق اور سچائی کی فتح اور بدی کی شکست ہے۔ امام حسین علیہ السلام باغ رسالت کے چمکتے ستارے اور مہکتے پھول ہیں۔ اسوہ شبیری میں ہی بقا اور فلاح کا راز مضمر ہے۔ امام عالی مقام نے اسلام کی آبیاری کے یے مقدس لہو کا نذرانہ پیش کر کہ اسلام کو حیات ابدی سے سرفراز کیا۔ صبح قیامت تک تاریخ شہادت امام حسین علیہ السلام پر فخر کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسوہ امام حسین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں موجود تمام یزیدی قوتوں کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 319468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش