QR CodeQR Code

کربلا تلوار پر خون کی فتح کا نام ہے، شیخ زاہد حسین زاہدی

10 Nov 2013 15:43

اسلام ٹائمز: انجمن امامیہ اسکردو کے سٹی صدر نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ہی نے مظلومین اور مستضعفین جہاں کو جینے کا درس دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  مرکز انجمن امامیہ اسکردو بلتستان کے سٹی صدر اور الحکمہ فاونڈیشن گلگت بلتستان کے سربراہ علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں معرکہ حق و باطل نے فتح کا عنوان بدل کے رکھ دیا ہے اور کربلا تلوار پر خون کی فتح کا نام ہے۔ کربلا ہی نے مظلومین اور مستضعفین جہاں کو جینے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود حرّیت پسند تحریکیں دراصل معرکہ کربلا کی مرہون منت ہیں۔ دنیا بھر میں موجود حرّیت پسند اور آزادی پسند تحریکوں کی توانائیوں کا مرکز کربلا ہے۔ کربلا تا قیام قیامت ظالموں سے نبرد آزما ہونے کا درس دیتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 319561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319561/کربلا-تلوار-پر-خون-کی-فتح-کا-نام-ہے-شیخ-زاہد-حسین-زاہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org