0
Sunday 10 Nov 2013 18:23

ڈالر نہ ملنے کا ڈر، ڈرون بند نہیں ہونے دیتا، صاحب زادہ حامد رضا

ڈالر نہ ملنے کا ڈر، ڈرون بند نہیں ہونے دیتا، صاحب زادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم چلائے گی، لاکھوں افراد سے دستخط کروا کر خصوصی یادداشت اقوام متحدہ کو ارسال کی جائے گی، امریکہ سے ڈالر لینے والے حکمران ڈرون بند نہیں کروا سکتے، ڈالر نہ ملنے کا ڈر، ڈرون بند نہیں ہونے دیتا، مشرف کی رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ ن مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کا وعدہ پورا کرے۔ پاکستان کو 71ء والی صورتحال کا سامنا ہے۔ قوم کی واضح اکثریت نیٹو سپلائی بند کرنے کے حق میں ہے۔ منور حسن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمن قوم کو بتائیں کہ وہ ظالموں کے ساتھ ہیں یا مظلوموں کے ساتھ، وہ مارنے والوں کے ساتھ ہیں یا مرنے والوں کے ساتھ، ریاست مخالف دہشت گردوں کی وکالت کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر احمد حسن شاہ کی رہائش گاہ پر علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبان نے جنرل ثناء اﷲ نیازی کے قاتل کو امیر بنا کر اپنے عزائم واضح کر دیئے ہیں، پاکستانی طالبان نے امریکی کم اور پاکستانی زیادہ مارے ہیں، دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت کا مٹھی بھر دہشت گردوں سے مذاکرات کی بھیک مانگنا افسوسناک ہے، حکمران کشکول گدائی پھینک کر اقبال کے فلسفۂ خودی کو اپنائیں، ہمارے حکمران سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست کے علمبردار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش