QR CodeQR Code

علما اہل سنت کا بلدیاتی الیکشن کے کاغذات میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کا مطالبہ

10 Nov 2013 18:32

اسلام ٹائمز:جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی اوردیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی میں ختمِ نبوّت کا خانہ ختم کرنا سازش ہے، حکومت اس غفلت کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ دینی راہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں ختمِ نبوّت کا حلف نامہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی میں ختمِ نبوّت کا خانہ ختم کرنا سازش ہے، حکومت اس غفلت کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیّب، طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ختمِ نبوّت کا کالم ختم کرنا قابل مذمت ہے، پنجاب حکومت فی الفور فارم میں ختمِ نبوّت کا خانہ شامل کرنے کا واضح اعلان کرے، ایسا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

انجمن اساتذۂ پاکستان کے مرکزی صدر پیر محمد اطہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے فارم میں ختمِ نبوّت کا کالم حذف کرنے کی سازش بے نقاب کی جائے، پنجاب کے حکمران قوم کو اس غفلت اور کوتاہی کا جواب دیں، اس طرح کی اسلام دشمن کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر اسد خان جدون، اسلامک ریسرچ کونسل کے صدر مفتی محمد کریم خان، مصطفائی تحریک کے امیر میاں فاروق مصطفائی نے بھی ختمِ نبوّت کا خانہ ختم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ختمِ نبوّت کا حلف نامہ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 319606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319606/علما-اہل-سنت-کا-بلدیاتی-الیکشن-کے-کاغذات-میں-ختم-نبوت-حلف-شامل-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org