0
Sunday 10 Nov 2013 19:22

گوجرانوالہ واقعہ پنجاب پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ مظہر علوی

گوجرانوالہ واقعہ پنجاب پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ مظہر علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے سکیورٹی کے حوالے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں علماء مشائخ پر پابندیاں خاص طور پر امن و امان کی صورتحال کیلئے کوئی حل نہیں، اس کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور عدالت نے جن دہشت گردوں کو سزائیں سنائی ہیں ان سزاؤں پر عمل کیا جائے، گوجرانوالہ واقعہ پنجاب پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی نے مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مظہر عباس علوی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول نہ کرنے کی وجہ حکومت کے غلط فیصلے ہیں اور یہ دہشت گردی ہے فرقہ واریت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر ہم احتجاج کرتے ہیں اور یہ عمل بھی قابل مذمت ہے کہ مجالس کے پروگراموں کی ریکارڈنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے قانون کو صرف شیعہ مسلک کے خلاف ہی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں یہ طے ہوا تھا کہ صرف دس روز کیلئے کوئی ضابطہ نہیں بنے گا بلکہ پورے سال کیلئے بنایا جائیگا۔ اس لئے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ کسی بھی ایونٹ کی ریکارڈنگ کا قانون سارا سال رہنا چاہیئے صرف محرم کے دس ایام کیلئے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 319616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش