QR CodeQR Code

عالمی طاقتوں کو ایران کیساتھ معاہدے سے روکیں گے، نیتن یاہو کی بوکھلاہٹ

11 Nov 2013 00:59

اسلام ٹائمز: صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی طاقتوں کو برے معاہدے سے بچنے پر قائل کرنے کیلئے جو کچھ کرسکے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کو ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر”بُرے اور خطرناک“ معاہدے پر دستخط سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریگا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی چھ میں سے پانچ عالمی طاقتوں کے رہنمائوں کے ساتھ بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ مجوزہ معاہدہ خراب اور خطرناک ہے۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں انتظار کرنے کی تجویز دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ ایک اچھے معاہدے پر پہنچیں گے اور ہم عالمی طاقتوں کو برے معاہدے سے بچنے پر قائل کرنے کیلئے جو کچھ کرسکے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 319691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319691/عالمی-طاقتوں-کو-ایران-کیساتھ-معاہدے-سے-روکیں-گے-نیتن-یاہو-کی-بوکھلاہٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org