0
Monday 11 Nov 2013 01:28

امریکی صدر کا صیہونی وزیراعظم کو فون، ایران کے ایٹمی پروگرام پر گفتگو

امریکی صدر کا صیہونی وزیراعظم کو فون، ایران کے ایٹمی پروگرام پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم کو فون کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، امریکی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے مذاکرات سے پہلے بھی اسرائیلی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا تھا۔ ایران کے ساتھ اب تک ہونے والے مذاکرات کے تحت ایران کا نیوکلیئر پروگرام منجمند رہنے کی صورت میں ان کے خلاف عالمی پابندیوں کو نرم کیا جائے، صدر اوباما اور نیتن یاہو نے آئندہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، وائٹ ہاوٴس نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔  

 

     

خبر کا کوڈ : 319699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش