0
Monday 11 Nov 2013 07:31

پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی ریاست ہونے کی وجہ سے دشمنوں کی نظرمیں کھٹکتی ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی ریاست ہونے کی وجہ سے دشمنوں کی نظرمیں کھٹکتی ہے، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں ختم نبوت(ص) کا خانہ ختم کرنا باعث تشویش ہے۔ حکمران ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو سیکولر بنانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ اس حرکت سے عوام کو دلی دکھ ہوا ہے۔ باقی تینوں صوبوں کے نامزدگی فارم میں یہ حلف نامہ بدستور شامل ہے۔ حلف نامہ میں ختم نبوت(ص) کا خانہ فی الفور شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لادینی قوتیں ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ جماعت اسلامی ان کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا لہٰذا اس میں اللہ اور اس کے رسول (ص) کا قانون ہی نافذالعمل ہوگا اسی میں ہماری بقاء ہے۔ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی ریاست ہونے کی وجہ سے دشمنوں کی نظرمیں کھٹکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں مزید کہاکہ حکومت غیروں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننے کی بجائے ایسے اقدامات کرے جو ملک وقوم دونوں کے لئے باعث فخر ہوں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمران نیم دلی سے کام لینے کے بجائے سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کریں۔ پاکستان مزید کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فارم میں ختم نبوت کا خانہ ختم کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والوں کاکھوج لگایاجائے اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 319721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش