QR CodeQR Code

پشاور سے 19 خطرناک قیدی سنٹرل جیل ہریپور ہزارہ منتقل

11 Nov 2013 08:44

اسلام ٹائمز: قیدیوں کو لانے والا ہیلی کاپٹر ٹی آئی پی گراﺅنڈ میں اتارا گیا۔ جہاں پولیس انتظامیہ اور ہری پور جیل کے افسران موجود تھے۔ جنہوں نے قیدیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کی کالونی سے سنٹرل جیل پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل جیل پشاورسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سخت سیکیوڑٹی میں ہریپور جیل منتقل کر دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل ہری پورکی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔ گزشتہ روز 19ہائی پروفائل دہشت گرد قیدیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہری پور منتقل کیاگیا۔ قیدیوں کو لانے والا ہیلی کاپٹر ٹی آئی پی گراﺅنڈ میں اتارا گیا۔ جہاں پولیس انتظامیہ اور ہری پور جیل کے افسران موجود تھے۔ جنہوں نے قیدیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کی کالونی سے سنٹرل جیل پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق قیدی مبینہ طور پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا یافتہ ہیںاور ان کا تعلق منگل باغ گروپ، تحریک طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 319726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319726/پشاور-سے-19-خطرناک-قیدی-سنٹرل-جیل-ہریپور-ہزارہ-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org