QR CodeQR Code

محرم الحرام کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کوئٹہ شہر کا دورہ

11 Nov 2013 13:17

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی بلوچستان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ، امام بارگاہ ناصر العزاء، پنجابی امام بارگاہ اور قندہاری امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور اداروں کو سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اچانک کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ، امام بارگاہ ناصر العزاء، پنجابی امام بارگاہ، قندہاری امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اہل تشیع علماء کرام اور مختلف رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے سکیورٹی پوائنٹس اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کا بھی معائنہ کیا اور یوم عاشورہ کے جلوس کے روایتی راستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے ماہ مقدس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر و بہتر بناتے ہوئے سکیورٹی پلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔ سکیورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے چیکنگ کے نظام کو سخت بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 319792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319792/محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ-کا-کوئٹہ-شہر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org