0
Monday 11 Nov 2013 13:34

اس وقت ہم نیٹو سپلائی روک کر امریکہ کو بے بس کر سکتے ہیں، حمید گل

اس وقت ہم نیٹو سپلائی روک کر امریکہ کو بے بس کر سکتے ہیں، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا اس نے ہمیشہ پاکستان کی مخالف ان قوتوں کی سرپرستی کی جنہوں نے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا۔ امریکہ سے بات منوانے کا بہترین ہتھیار نیٹو سپلائی کی بندش ہے۔ ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ منافقانہ رویہ اختیار کیا ایسے وقت جب سیاسی اور عسکری قیادت یکسو تھی کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں، امریکہ نے اس عمل کو ابتداء میں ہی ناکامی سے دوچار کرنے کیلئے حکیم اللہ محسود کو ڈورن حملے سے نشانہ بنا ڈالا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دوبارہ روابط کی بحالی مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، رابطوں کی دوبارہ بحالی کیلئے حکومت پاکستان کو زیادہ مئوثر کردار ادا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو امن کوششوں کو ناکامی سے دوچار کرنے کی امریکی سازش کے خلاف محض زبانی جمع خرچ کی بجائے ایسے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں جن سے نظر آئے کہ موجودہ حکومت ڈرون حملوں کی مخالفت پر سنجیدہ ہے۔ ہمیں اب یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ امریکہ ہمارا دوست ہے یا دشمن اس وقت ہم نیٹو سپلائی روک کر امریکہ کو بے بس کر سکتے ہیں اس سے پہلے جب سات ماہ تک سپلائی بند رکھی گئی تو ہم پر کوئی آسمان نہیں ٹوٹ پڑا تھا۔ حمید گل نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی قوت امریکہ، بھارت اور دیگر دشمنوں کیلئے بہت بڑا خوف ہے۔ امریکہ اور پاکستان دشمن لابی شروع سے ہی ہماری ایٹمی قوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 319806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش