0
Monday 11 Nov 2013 14:33

امریکی شہر ہوسٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 22 زخمی

امریکی شہر ہوسٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 22 زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق واقعہ ٹیکساس کی کاؤنٹی ہیرس کے مضافاتی علاقے سائپرس میں پیش آیا۔ سائپرس ایریا ہائی وے 290 اور ہوسٹن سٹی سے 25 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوسٹن کی نواح میں ایک گھر میں تقریب جاری تھی کہ دو مشتبہ افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مشتبہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 319849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش