0
Monday 11 Nov 2013 20:29

اسلامی جمہوری ایران نے صیاد 2 نامی نئے اینٹی میزائل سسٹم کی تیاری کا آغاز کردیا

اسلامی جمہوری ایران نے صیاد 2 نامی نئے اینٹی میزائل سسٹم کی تیاری کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیاد 2 اینٹی میزائل سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ ایران نے کسی بھی قسم کے فضائی حملے کا دفاع کرنے کے لیے صیاد 2 کی تیاری اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھی تھی۔ ایرانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ صیاد 2 سالڈ فیول میزائل سسٹم کروزمیزائل، بمبار طیاروں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم انہوں نے صیاد 2 کی رینج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ایران نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کو بھی فوجی پریڈ میں دنیا کے سامنے پیش کیا، میزائل باآسانی ایران کے روایتی حریف اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 319875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش