QR CodeQR Code

پاکستان اور کویت کے مابین مختلف معاہدوں و یادداشتوں پر دستخط

11 Nov 2013 17:12

اسلام ٹائمز:وزیراعظم نواز شریف اور کویتی ہم منصب کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور کویت نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزہ سے مستثنی قرار دینے، قیدیوں کے تبادلے، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے معاہدوں اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے۔ کویتی وزیراعظم جابر المبارک الحمد صباح وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے معزز مہمان سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم نواز شریف اور کویتی ہم منصب کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار اور کویتی ڈپٹی وزیراعظم نے قیدیوں کے تبادلے اور سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزہ سے مستثنی قرار دینے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ سیکرٹری اوور سیز پاکستانی منیر قریشی اور کویتی وزیر برائے خارجہ امور نے افرادی قوت کے شعبے میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ محمد زبیر عمر اور ان کے کویتی ہم منصب نے سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے تاجروں نے باہمی سرمایہ کاری اور تجارت کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 319914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319914/پاکستان-اور-کویت-کے-مابین-مختلف-معاہدوں-یادداشتوں-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org