0
Monday 11 Nov 2013 18:25

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان فوج کے حوالے

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان فوج کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات اور شہریوں کے مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے شہر کے اندر اور باہر 35 مشترکہ چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ساتویں محرم سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آٹھویں محرم سے دفعہ 144 کے تحت شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی ہوگی، صرف عزادار ہی ماتمی جلوسوں اور مجالس میں شرکت کر سکیں گے، انتظامیہ نے مساجد، عوامی مقامات اور گلیوں کے باہر بینر بھی آویزاں کر دیئے ہیں جن پر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت کے لئے پولیس کے ایمرجنسی نمبر درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش