QR CodeQR Code

یوم حسین (ع) کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونی دی جائیگی، جامعہ قراقرم میں شیعہ طلباء کا عزم

اجلاس میں اسلامی جمعیت طلباء کی بھی نمائندگی

11 Nov 2013 18:55

اسلام ٹائمز: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مذہبی ،سیاسی اور علاقائی طلباء تنظیم کا اہم اجلاس، یوم حسین شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، آئی ایس او اور جے ایس او مشترکہ میزبانی کرینگی۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مذہبی، سیاسی اور علاقائی طلباء تنظیم کا اہم اجلاس جامعہ میں منعقد ہوا جسمیں آئی ایس او، جے ایس او، اسلامی جمعیت طلباء، ہنزہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پی ایس ایف، نگر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر طلباء تنظیموں کے صدرو نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم حسین (ع) کے پروگرام کو شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر صدور نے کہا کہ ایک سازش کے تحت طلباء کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ راہنماوں نے مزید کہا کہ یوم حسین (ع) کسی ایک مکتب فکر یا کسی ایک مذہب سے وابستہ پروگرام نہیں بلکہ یوم حسین (ع) عالم اسلام کا عظیم پروگرام ہے جسے برپا کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے یوم حسین کے آفاقی پرگرام کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکر جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 319961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319961/یوم-حسین-ع-کیخلاف-کوئی-سازش-کامیاب-نہیں-ہونی-دی-جائیگی-جامعہ-قراقرم-میں-شیعہ-طلباء-کا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org