QR CodeQR Code

امیر جماعت اسلامی کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے تھا، خورشید شاہ

11 Nov 2013 20:17

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ منور حسن کے بیان سے فوج کی دل آزاری ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف کا موقف منور حسن والا نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بارے میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے تھا، حکومت سے پوچھنا چاہیئے کہ وہ منور حسن کے بیان پر خاموش کیوں رہی، پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فوجی کا مقصد شہید ہونا یا غازی بننا ہوتا ہے، منور حسن کے بیان سے فوج کی دل آزاری ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف کا موقف منور حسن والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ میں وزیر مملکت لگایا جانا چوہدری نثار کی توہین ہے، سینیٹ سے حکومتی جواب واپس لینے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا ہے اور حکومت نے جواب واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے ڈرون حملوں کے بعد کی صورتحال پر اعتماد میں نہ لیا تو قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کریں گے، طالبان کا موقف ہے کہ کسی سے مذاکرات کے لیے ٹائم طے نہیں ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 319987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319987/امیر-جماعت-اسلامی-کو-سوچ-سمجھ-کر-بیان-دینا-چاہیئے-تھا-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org