QR CodeQR Code

عزاداری تشیع کی زندگی اور قوت محرّکہ ہے، شیخ حسن عبادی

11 Nov 2013 21:39

اسلام ٹائمز: ایس یو سی بلتستان کے صدر کا مجلس عزا سے خطاب میں کہنا تھا کہ عزاداری کو روکنا اور محدود کرنا یزیدیوں کی بھول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکز انجمن امامیہ اسکردو بلتستان کے رکن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے کھرگرونگ امام بارگاہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ سو سال گزرنے کے بعد جس عقیدت و احترام سے عزاداری جاری ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کربلا میں فتح نواسہ رسول(ص) کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طول تاریخ میں بنی امیہ کے پرتشدّد دور سے لے کر بنی عباس کے ظلم و جور سے پر ادوار تک اور آج تک عزاداری کو روکنے کے لیے طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے لیکن عزاداری نہ رک سکی۔ عزاداری کو روکنا اور محدود کرنا یزیدیوں کی بھول ہے۔ دنیا بھر کی یزیدی طاقتیں ہماری جانیں تو لے سکتی ہیں لیکن ہم سے عزاداری ابا عبداللہ الحسین(ع) نہیں چھین سکتیں۔ انہوں نے کہا عزاداری ہی تشیع کی زندگی اور قوت محرّکہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 320008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320008/عزاداری-تشیع-کی-زندگی-اور-قوت-محر-کہ-ہے-شیخ-حسن-عبادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org