QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ہے، شاہ محمود قریشی

11 Nov 2013 22:59

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے ملتان میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، اس لیے حکومت ڈرون پر دوٹوک موقف اپنائے، عوام اب عملی اقدامات چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہے کہ20نومبر تک ڈرون حملے نہ رُکے تو نیٹو سپلائی بند کردیں گے۔ مذاکرات پر حکومتی موقف سے لاعلم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرائے جائیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں۔ اس لیے حکومت ڈرون پر دوٹوک موقف اپنائے۔ عوام اب عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے امن مذاکرات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ تحریک طالبان کے نئے امیر مولوی فضل اللہ اس وقت افغانستان کے صوبے نورستان میں ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا جو ٹائم دیا ہے اس میں زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ اسی لیے بلدیاتی انتخابات مارچ میں ہونے چاہیں۔ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 320011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320011/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-ملک-کے-لیے-معاشی-طور-پر-فائدہ-مند-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org