QR CodeQR Code

حکومت نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشس کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، جماعت اسلامی ملتان

11 Nov 2013 23:06

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی ملتان کے امیر آصف محمود اخوانی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عدالت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، جماعتی الیکشن کا فیصلہ اپوزیشن کی قبل از الیکشن جیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے پی پی امراء اور ضلعی ناظمین شعبہ جات کا خصوصی اجلاس امیر ضلع میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام'' میں ہوا۔ اجلاس میں نائب امیر خواجہ عبید الرحمن، قیم ضلع ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، نائب قیم چوہدری اطہر عزیز، محبوب حسین، ڈاکٹر خالد رشید، حافظ فیاض، شیخ منظور الٰہی، مرزا تنویر، شیخ امین الرحمن، چوہدری صدیق ظفر، نذیر احمد خلجی، ساجد بھٹی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ماہانہ رپورٹس، بلدیاتی انتخابات کی تیاری و جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ ہر صوبائی حلقہ ماہانہ دعوتی کیمپ کا اہتمام کرے گا جبکہ نئے ممبران کو ممبر شپ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عدالت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ جماعتی الیکشن کا فیصلہ اپوزیشن کی قبل از الیکشن جیت ہے۔ اس فیصلے سے دھاندلی کے اثرات کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ اگر حکومت نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشس کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 320014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320014/حکومت-نے-الیکشن-کو-سبوتاژ-کرنے-کی-کوشس-اس-کے-خلاف-بھرپور-مزاحمت-جائے-گی-جماعت-اسلامی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org