0
Monday 11 Nov 2013 23:03

قرآن مسلمانوں کی فکری اور سنت مصطفی (ص) عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، ہما اسماعیل

قرآن مسلمانوں کی فکری اور سنت مصطفی (ص) عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، ہما اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے۔ انبیاء کا مشن انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ دین اسلام خیر خواہی کا دین ہے جو مرد و خواتین دین اسلام کی اشاعت اور فروغ کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ حقیقت میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو سیدھی راہ نصیب ہوتی ہے اور اعمال صالح اپنانے والوں کو اللہ تعالیٰ مغفرت سے نواز دیتے ہیں۔ اسلام کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ تعلیم اور دلائل سے کرنا چاہیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین سکالرز کی ایسی ٹیم تیار کر رہی ہے جو اسلام کے درست تصورات کو پھیلانے میں سرگرم عمل ہو۔ وہ جامعہ منہاج الزہرا میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت 20 روزہ فہم عقیدہ کورس کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہیں تھیں۔ 20 روزہ فہم عقیدہ کورس کی اختتامی نشست سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ مدیحہ جاوید، پروفیسر یاسمین چاندنی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تربیتی ورکشاپ میں ملتان بھر سے خواتین نے شرکت کی۔ 

ہما اسماعیل نے کہا کہ قرآن مسلمانوں کی فکری اور سنت مصطفی(ص) عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ قرآن اور سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ تعلیم کو عام اور سستا کرنے سے ہی معاشرہ سنور سکتا ہے۔ قوم کے طلبہ و طالبات کی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں جو کردار ادا کر رہی ہے یہ موجودہ دور میں سب سے بڑا جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری قوم میں اپنے معاشرے اور آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور اجاگر ہو جائے تو پاکستانی معاشرہ دنیا کا بہترین اسلامی، فلاحی اور رفاعی معاشرہ بن سکتا ہے۔ عقیدے میں بگاڑ کی وجہ سے تمام عبادات ضائع اور آخرت خراب ہوجاتی ہے لہذا عقیدے کی اصلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں، خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں قائم ہونیوالی نماز انقلاب کی بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 320016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش