QR CodeQR Code

پاکستان کو بچانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے، علامہ سید احمد موسوی

12 Nov 2013 01:33

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں واقع امام بارگاہ حسینی بلتستانی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، اسلئے تمام اقوام و مکاتب فکر کو ملکر اتحاد و یکجہتی سے اس ملک کو بچانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد موسوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے ستون غدیر اور عاشورہ ہی ہیں۔ دنیا کیلئے تشیع کی اصل شناخت غدیر کے بعد ہی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کو اس سے پہلے بھی بہت سے مسائل درپیش تھے، اور موجودہ وقت میں شیعیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم گذشتہ ادوار کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ شیعہ ختم ہو جائے گا تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ تشیع کو یزید ختم نہ کرسکا، یہ نام نہاد جہادی کیا بگاڑ لینگے۔

علامہ سید احمد موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، اس لئے تمام اقوام و مکاتب فکر کو ملکر اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو اجاگر کرکے اس ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان کو بچانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیعہ اپنے وجود کو قائم رکھنا چاہتا ہے تو اُسے غدیر اور عاشور کی حفاظت کیساتھ ساتھ ظہور امام مہدی (عج) کیلئے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 320056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320056/پاکستان-کو-بچانے-کیلئے-اتحاد-بین-المسلمین-کی-اشد-ضرورت-ہے-علامہ-سید-احمد-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org