QR CodeQR Code

منور حسن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پنجابی طالبان

12 Nov 2013 10:05

اسلام ٹائمز: عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ منورحسن نے سچا بیان دیا، ان کے مخالفین امریکا کے نمک خوار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ منورحسن نے سچا بیان دیا، ان کے مخالفین امریکا کے نمک خوار ہیں۔ ایک بیان میں عصمت اللہ معاویہ کا کہنا تھا کہ منور حسن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اُنہوں نے سچا بیان دیا۔ ان کے بیان کی مخالفت کرنے والے امریکا کی نمک خواری کررہے ہیں، دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد خراسانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے واقعے کے بعد مذاکرات کا سوال ہی نہیں اُٹھتا۔ پاکستانی حکومت اور فوج نے طالبان کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکا دیاہے، طالبان سمجھتے ہیں حکومت مذاکرات نہیں کرنا چاہتی بلکہ مذاکرات کا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 320087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320087/منور-حسن-کے-بیان-کا-خیرمقدم-کرتے-ہیں-پنجابی-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org