0
Saturday 24 Jul 2010 12:45

عراق حکومت کی تشکیل میں بیرونی مداخلت پر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کی وارننگ

عراق حکومت کی تشکیل میں بیرونی مداخلت پر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کی وارننگ
اسلام ٹائمز – اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق کربلا میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے اور امام جمعہ آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر اور امریکی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سیاسی رہنما جلد از جلد حکومت سازی کے معاملے میں اتفاق نظر پیدا کریں۔
آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جس چیز پر خاص توجہ دینی چاہئے وہ فیصلہ کرنا، آپس میں اتفاق اور سیاسی وسعت نظر کا بیدا کرنا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ غیروں کو عراق کے اندرونی مسائل میں دخالت کو موقع فراہم نہ کریں۔
کربلا میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے حاصل ہونے والا اتفاق ملک کی سیاسی صورتحال پر خطرناک اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے سیاسی مسائل کا حل باہر کے لوگ پیش کریں گے تو اس سے عراق کے اندرونی معاملات اور حاکمیت میں انکی دخل اندازی کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملکی مفادات کو شخصی اور گروہی مفادات پر ترجیح دیں۔
خبر کا کوڈ : 32016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش