QR CodeQR Code

پاکستانی روپے کی قدرمیں مزید کمی اور مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے: آئی ایم ایف

12 Nov 2013 20:12

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جارہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی باعث تشویش ہے کیونکہ بیرونی ذرائع کی کمی زرمبادلہ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے اور اب تک قرضوں کا حجم درمیانی سطح پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) نے خطے کی معاشی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے اور سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدرمیں مزید کمی کا امکان ہے جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جارہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی باعث تشویش ہے کیونکہ بیرونی ذرائع کی کمی زرمبادلہ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے اور اب تک قرضوں کا حجم درمیانی سطح پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کو سیکیورٹی کے حوالے سے بھی شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ ملک پہلے ہی توانائی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 320206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320206/پاکستانی-روپے-کی-قدرمیں-مزید-کمی-اور-مہنگائی-میں-اضافے-کا-امکان-ہے-آئی-ایم-ایف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org