0
Tuesday 12 Nov 2013 20:02

پاکستان دنیا کی گیارہویں بڑی معیشت بن جائے گا، سحاق ڈار

پاکستان دنیا کی گیارہویں بڑی معیشت بن جائے گا، سحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے پاکستان کے اقتصادی اشاریوں کو مثبت ظاہر کررہے ہیں، پاکستان جلد دنیا کی 11ویں بڑی معیشت بن جائیگا۔ کیونکہ حکومت اس سلسلے میں موثر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ ورثے میں ملا جو واپس ادا کرنا تھا اور ملک کو نادہندہ ہونے سے بچانے کیلئے ہمیں اس قرضے کو قسطوں کی ادائیگی کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضہ لینا پڑا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پانچ سو تین ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور قومی گرڈ میں تقریباً سترہ سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے ملک میں توانائی کے بحران اور پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 320211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش