QR CodeQR Code

حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ طالبان شوریٰ کریگی، خالد خراسانی

12 Nov 2013 16:16

اسلام ٹائمز: نا معلوم مقام پر صحافیوں کے گروپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ میڈیا میں تبصرے کیے جارہے ہیں کہ فضل اللہ کے انتخاب سے مذاکرات کا ہونا ناممکن ہے۔ یہ بات اس لئے غلط ہے کہ ان تمام امور سے متعلق فیصلے شوریٰ کرتی ہے۔ تحریک طالبان کوبیرونی امداد کے سوال پرعمر خالد خراسانی نے کہا کہ امریکا، بھارت اور کفری طاقتیں ہماری دشمن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سیاسی پارٹیوں اور افواجِ پاکستان نے طالبان کے ساتھ دھوکا کیا ہے اور آخری دھوکہ ہمارے امیرحکیم اللہ محسودکی ڈرون حملے میں شہادت کی صورت میں تھا۔ حکیم اللہ محسود کی شہادت کا بدلہ فوج اور سیاسی پارٹیوں سے لیں گے، مذاکرات کے حوالے سے تحریک طالبان کے ترجمان کا بیان رسمی موقف نہیں تھا، رسمی موقف طالبان کے نئے امیر اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس کے بعد آئے گا، تحریک طالبا ن میں انتشار کی خبریں من گھڑت ہیں، تحریک پاکستان کی سطح پر شریعت کا نفاذ کرنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کیلیے لائحہ عمل تیار کرے گی۔ نا معلوم مقام پر صحافیوں کے گروپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ میڈیا میں تبصرے کیے جارہے ہیں کہ فضل اللہ کے انتخاب سے مذاکرات کا ہونا ناممکن ہے۔ یہ بات اس لئے غلط ہے کہ ان تمام امور سے متعلق فیصلے شوریٰ کرتی ہے۔ تحریک طالبان کوبیرونی امداد کے سوال پرعمر خالد خراسانی نے کہا کہ امریکا، بھارت اور کفری طاقتیں ہماری دشمن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 320272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320272/حکومت-سے-مذاکرات-کا-فیصلہ-طالبان-شوری-کریگی-خالد-خراسانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org